empty
 
 
26.10.2021 05:41 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجزیہ برائے 26 اکتوبر - صبح کی تجارتوں کا تجزیہ - بُلز نے 1.3789 پر خرید کے ایک عمدہ اشارے کے ساتھ واپسی کی ہے


جی بی پی/ یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنیں لینے کے لیے درکار ہے

صبح کی پیش گوئی میں، میں نے 1.3789 پر توجہ دی اور مارکیٹ میں داخل ہونے کے لئے یہاں سے فیصلے کرنے کی سفارش کی تھی ۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ پاؤنڈ میں خرید کہاں سے ممکن اور ضروری تھی۔ بریک آؤٹ اور دن کے پہلے حصّہ میں 1.3789 کی سطح سے اوپر کنسولیڈیشن کے ساتھ اوپر سے نیچے تک ایک واپس ٹیسٹ ہونا - یہ سب لانگ پوزیشنوں میں ایک عمدہ انٹری پوائنٹ کی تشکیل کا باعث بنا. اس کے نتیجہ میں تجزیہ کرتے وقت پئیر پہلے ہی 30 پوائنٹس سے زیادہ اوپر جا چُکا ہے۔ بُلز کا قریب ترین ہدف اب 1.3829 کی ریزسٹنس ہے۔

دوپہر کے وقت مارکیٹوں کو امریکہ میں کنزیومر کانفڈنس انڈیکس اور پرائمری مارکیٹ میں گھروں کی فروخت کے حجم کے اعداد و شمار کو استعمال کرنا چاہئے۔ موجودہ مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے بہتر ہے کہ تنزلی کی صورت میں پاؤنڈ خریدنے کے فیصلہ پر قائم رہیں۔ اگر یہ پئیر امریکہ کے تناظر میں مضبوط بنیادی اعداد و شمار کے پس منظر میں کمی ہوتی ہے تو طویل پوزیشنز کھولنے کا بہترین آپشن 1.3789 کی سپورٹ کا تحفظ ہوگا۔ لہذا، صرف دوپہر میں وہاں ایک مصنوعی بریک آؤٹ کی تشکیل طویل پوزیشنوں کے لئے ایک عمدہ انٹری پوائنٹ کا باعث بنے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اتنا ہی اہم ہدف 1.3829 کا بریک آؤٹ ہوگا جو پہلے ہی فروخت کنندگان کے متعدد اسٹاپ آرڈرز کو مسمار کرنے کا باعث بنا ہے جو اس ہفتے تنزلی کی تصحیح پر نظر رکھتے ہیں۔

اوپر سے نیچے تک اس سطح کا واپس ٹیسٹ آپ کو ایک نیا انٹری پوائنٹ دے گا اور نئی مقامی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گا: 1.3864 اور 1.3910، جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ 1.3955 کا ایریا اسکے بعد آنے والا ایک ہدف بنا ہوا ہے۔ 1.3789 کے علاقے میں بُلز کی فعال تجارتی کی عدم موجودگی صورت میں پاؤنڈ خریدنے کا بہترین آپشن 1.3744 کی اگلی سپورٹ کا ٹیسٹ ہوگا، جس سے بالکل اوپر موونگ ایوریج خریداروں کے حق میں ہے۔ تاہم، میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد ہی وہاں لانگ پوزیشن لیں۔ آپ جی بی پی / یو ایس ڈی کی خریداری کو فوری طور پر صرف 1.3711 کی کم ترین سطح یا اس سے بھی نیچے 1.3637 کے سپورٹ لیول سے واپسی کے لئے کر سکتے ہیں - جس سے دن کے اندر 25-30 پوائنٹس کی تصحیح پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔

This image is no longer relevant

جی بی پی/ یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشنز کھولنے کے لیے، آپ کو ضرورت ہے

فروخت کنندگان کو حقیقی مسائل درپیش ہیں، کیونکہ بئیرش تصحیح رکھنے کے ان کے تمام منصوبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ بنیادی کام صبح کی سطح 1.3789 کو قابو میں واپس حاصل کرنا ہے جس کی وجہ سے بئیرز کو مسائل کا سامنا شروع ہوا تھا ۔ صرف ایک بریک آؤٹ اور اس علاقے کا نیچے سے ٹیسٹ ہونا شارٹ پوزیشن کھولنے کے لئے ایک اشارہ فراہم کرے گا, 1.3744 سائیڈ چینل کی زیریں حد پئیر کی تنزلی پر نظر رکھنا ہوگی. اس سطح کے ٹوٹنے کے بارے میں بات کرنا بہت مشکل ہوگا، لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو جی بی پی/ یو ایس ڈی تیزی سے 1.3711 کے سپورٹ ایریا میں آجائے گی، جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ امریکہ میں کنزیومر کانفڈنس کے اشاریہ پر متوقع کمزور اعداد و شمار کے بعد دوپہر میں پاؤنڈ کی مزید اضافہ کی صورت میں، میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ 1.3829 کے ریزسٹنس ایریا میں مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل کا انتظار کریں اور اس کے بعد ہی شارٹ پوزیشنیں کھولیں۔ پاؤنڈ میں 1.3864 کے بڑے ریزسٹنس لیول سے فوری واپسی کے لئے سیل کریں یا 1.3910 کی بلند ترین سطح سے فروخت کی جائے جس سے دن کے دوران 20-25 پوائنٹس کی تنزلی مل سکے گی

This image is no longer relevant


اکتوبر 19 کے لئے سی او ٹی کی رپورٹوں (کمیٹمنٹ آف ٹریڈرز) میں شارٹ پوزیشنز میں کمی جبکہ طویل پوزیشنز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو اس ماہ کے وسط میں مشاہدہ کردہ پاؤنڈ میں اضافے کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سے نیٹ پوزیشنز مثبت ہو گئی ہیں۔ بینک آف انگلینڈ کے نمائندوں کی تقریروں اور بیانات کہ افراط زر کے دباؤ کو زیادہ سنجیدگی سے لینا ضروری ہے پاؤنڈ کے خریداروں میں اعتماد میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ گزشتہ ہفتے بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی کی تقریر کو مارکیٹ میں مثبت طور پر لیا گیا تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر مالیاتی پالیسی تبدیل کرنے کے بارے میں اپنا موقف دہرایا۔ تاہم برطانیہ میں ماہانہ اور سالانہ افراط زر کی شرح نمو میں معمولی سست روی نے ہفتے کے وسط میں اس پئیر کی اضافہ کی صلاحیت کو محدود کردیا ہے جس کی وجہ سے اسے ایک سائیڈ چینل میں روک دیا گیا۔ میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ پاؤنڈ کی مزید مضبوطی پر بھروسہ کریں اور قلیل مدت میں کسی بھی کمی سے فائدہ اٹھائیں، جو کمزور بنیادی اعداد و شمار کی صورت میں بن سکتا ہے۔

سی او ٹی کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ طویل غیر منافع بخش پوزیشنیں 46,794 کی سطح سے بڑھ کر 49,112 کی سطح پر پہنچ گئیں جبکہ مختصر غیر منافع بخش پوزیشنیں 58,773 کی سطح سے کم ہو کر 47,497 کی سطح پر آ گئیں۔ اس کی وجہ سے غیر تجارتی نیٹ پوزیشن منفی سطح سے مثبت ہو گئی ہیں ۔ ڈیلٹا ایک ہفتہ پہلے کی سطح -11,979 کے مقابلے میں 1615 تھا جی بی پی/ یو ایس ڈی کی اختتامی قیمت میں 1.3591 سے 1.3735 تک نمایاں اضافہ ہوا ہے

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 یومیہ موونگ ایوریج سے اوپر ہوئی ہے جو کہ مارکیٹ میں خریداروں کے واپس آنے کا اشارہ ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.3735 کے ایریا میں ٹوٹ جانے سے پئیر میں ایک بڑی تنزلی ملے گی - انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.3790 کے ایریا میں ٹوٹ جانے سے پئیر میں نیاء اضافہ عمل میں آئے گا

انڈیکیٹر کی تفصیل

تنزلی کی صورت میں انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.3744 کے ایریا میں سپورٹ کا کام کرے گی

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback