empty
 
 
19.05.2022 03:56 PM
یورو / یو ایس ڈی: 19 مئی کو امریکی دورانیہ کے لیے تجارتی منصوبہ (صبح کی تجارت کا تجزیہ)۔ یورو بیلز حالیہ گراوٹ سے پریشان نہیں ہیں۔


صبح کے تجزیہ میں، میں نے 1.0484 کی سطح پر روشنی ڈالی اور اس سطح پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے فیصلہ کرنے کی تجویز دی تھی۔ اب آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھیں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔ چونکہ معاشی کیلنڈر غیر معمولی تھا، بئیرز نے دوبارہ مضبوطی حاصل کرنے کا موقع حاصل کیا تھا۔ تاہم، وہ پئیر کو 1.0484 سے نیچے دھکیلنے میں ناکام رہے۔ بریک آؤٹ اور اس سطح کے اوپر کی جانب کے ایک ناکام ٹیسٹ کے بعد، یورو/ڈالر پئیر 1.0484 پر واپس آگیا ہے - کوئی مناسب خرید کا اشارہ بھی نہیں تھا۔ اب، تاجر ای سی بی میٹنگ منٹس کے جاری ہونے سے کی توقع کر رہے ہیں۔

This image is no longer relevant

یورو / یو ایس ڈی پر لمبی پوزیشنیں کھولنے کے لیے کیا ضروری ہے۔
دوپہر میں، تکنیکی صورتحال تبدیل ہوگئی ہے ای سی بی میٹنگ منٹس کی اشاعت سے بُلش جذبات کو مشکل سے ٹھیس پہنچے گی۔ پھر بھی، اس کا بُلز کو اضافہ کرنے میں مدد دینے کا بھی امکان بھی نہیں ہے۔ اس وجہ سے، قیمت 1.0561 کی ہفتہ وار بُلند ترین سطح پر واپس آ سکتی ہے۔ اس سے پہلے، انہیں 1.0521 کے قریب ترین سپورٹ لیول کا دفاع کرنا چاہیے، جو یورپی دورانیہ کے دوران تشکیل دیا گیا تھا۔ اگر امریکی ابتدائی بے روزگاری کے دعوے اور فلفیڈیا مینوفیکچرنگ انڈیکس کی رپورٹیں مایوس کن جاری ہوتی ہیں تو 1.0521 کا مصنوعی بریک آؤٹ ہو سکتا ہے۔ موونگ ایوریج اس سطح سے قدرے نیچے مثبت زون میں گزر رہی ہیں۔ یہ اضافہ کی تصحیح کے اندر لانگ پوزیشنز میں ایک اچھا انٹری پوائنٹ دے گا۔ امکان ہے کہ بُلز قیمت کو 1.0561 کی ریزسٹنس کی سطح سے اوپر دھکیلنے کی ایک اور کوشش کریں گے۔ یہ ایک مضبوط سطح ہے جو کچھ دن پہلے تشکیل دی گئی تھی۔ خاص طور پر، یہ سطح کافی تیزی سے ٹوٹ سکتی ہے۔ اگر ایسا ہے تو، یہ 1.0640 کے اوپر والے ہدف کے ساتھ ایک نئے بُلش رجحان کی تشکیل کا اشارہ دے گا۔ ایک بریک آؤٹ اور 1.0561 کا نیچے کی طرف ٹیسٹ ایک نیا خرید کا اشارہ دے گا۔ اس سے بُلش جذبات کو بھی تقویت ملے گی۔ نتیجے کے طور پر، پئیر بڑھ کر 1.0602 تک پہنچ جائے گا جہاں میں منافع کو حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ مزید آگے کا ہدف 1.0640 کی سطح ہو گی۔ کمی اور 1.0521 پر بُلز کی عدم موجودگی کی صورت میں، یورو پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ پئیر یقینی طور پر سائیڈ وے چینل میں پھسل جائے گا۔ اگر یہ صورتحال درست ہو جاتی ہے تو، 1.0486 کی کم ترین سطح کے قریب مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد ہی لمبی پوزیشنیں کھولنا بہتر ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ یورو پر 1.0419 سے اضافہ کی صورت یا 1.0391 کے آس پاس کمی ہونے پر بھی فوری طور پر لمبی پوزیشنیں کھولیں جس سے دن کے دوران 30-35 پِپس کی یومیہ تصحیح کو ذہن میں رکھا جا سکتا ہے

یورو / یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لیے کیا ضروری ہے۔

کئی مضبوط کوششوں کے باوجود، بئیرز اس پئیر کو کل کی کم ترین سطح پر دھکیلنے میں ناکام رہے۔ پریشان ہونا قبل از وقت ہے کیونکہ مثبت امریکی معاشی اعداد و شمار اور ای سی بی میٹنگ کے منٹس کا ڈوش طرز عمل یورو پر دباؤ بڑھا سکتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر یہ صورتحال درست نہیں بھی ہوتی تو بئیرز 1.0561 کی ریزسٹنس کی سطح کے لیے لڑیں گے۔ فی الحال، جو ہمارے پاس ہے اس قائم رکھنا ذیادہ اہم ہے۔ اسی وجہ سے، انہیں پئیر کو 1.0521 کے قریب ترین سپورٹ لیول سے نیچے دھکیلنا چاہیے۔ امریکی رپورٹس کے اجراء کے دوران ایک بریک آؤٹ اور اس سطح کا اوپر کی طرف ٹیسٹ ایک اضافی سیل کا اشارہ پیدا کر سکتا ہے۔ اگر ایسا ہے تو، پئیر 1.0486 اور 1.0452 کے آس پاس کی کم ترین سطح تک پہنچ سکتا ہے جہاں میں منافع کو بند کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر امریکی رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد یورو / یو ایس ڈی بڑھتا ہے، تو بہتر ہے کہ 1.0561 کی ریزسٹنس کی سطح کے مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد مختصر پوزیشنیں کھولیں۔ اگر بئیرز اس سطح کا دفاع کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو تیزی سے اوپر کی جانب واپسی ہو سکتی ہے۔ یہ بُلش رجحان کو مستحکم کرے گا۔ اگر ایسا ہے تو، 1.0602 کے مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد مختصر پوزیشنیں کھولنے کی تجویز دی جاتی ہے۔ آپ 1.0640 سے ایک اضافہ پر فوری طور پر یورو / یو ایس ڈی فروخت کر سکتے ہیں جس سے دن کے دوران 30-35 پپس کی یومیہ تصحیح کو ذہن میں رکھا جا سکتا ہے

This image is no longer relevant

سی او ٹی رپورٹ
مئی 10 کی سی او ٹی رپورٹ (تاجروں کا عزم) نے لانگ پوزیشنز میں زبردست اضافہ اور شارٹ پوزیشنز میں کمی درج کی ہے۔ یورو کی اوور سولڈ صورتحال تاجروں اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ ای سی بی کے پالیسی سازوں کے حالیہ بیانات نے اس اُمید کو ہوا دی کہ یورو ایک اضافہ کا عمل شروع کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔ ای سی بی کی جانب سے اس سال جولائی میں کلیدی شرح کو ایک چوتھائی پوائنٹس تک بڑھانے کی توقع ہے، پھر ستمبر اور دسمبر میں، سال کے آخر تک اسے 0.25% تک لایا جائے گا۔ شرح میں اگلا اضافہ ستمبر اور دسمبر میں موجودہ صفر کی سطح سے 0.5% تک ہو گا۔ اس طرح کی جارحانہ سخت گیر پالیسی مستقبل قریب میں یورو بُلز کو باٹم تلاش کرنے میں مدد دے گی۔ تاہم، بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ کے ساتھ ساتھ امریکی ایف ای ڈی ایسے منصوبوں کو پٹڑی سے اتار سکتا ہے۔
امریکی ریگولیٹر جارحانہ مانیٹری پالیسی کو سخت کرنے پر قائم ہے۔ کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگلی میٹنگ میں مرکزی بینک کلیدی شرح میں 0.75 فیصد اضافہ کر سکتا ہے۔ یہ صورتحال درمیانی مدت کے لئے امریکی ڈالر خریدنے کا واضح اشارہ دیتی ہے۔ سی او ٹی رپورٹ میں ظاہر کیا گیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 208,449 سے 19,781 کے اضافہ کے ساتھ 228,230 ہوگئیں ہیں جب کہ مختصر نان کمرشل پوزیشنیں 214,827 سے 3,126 کی کمی کے ساتھ 211,701 ہوگئیں ہیں۔ جیسا کہ میں نے پہلے ہی توجہ دی تھی، یورو کی کم شرح اسے تاجروں کے لیے زیادہ پرکشش بناتی ہے۔ فی الحال، ہم دیکھتے ہیں کہ زیادہ خریدار مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔ ہفتے کے اختتام پر، کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن ایک ہفتہ پہلے کی منفی سطح -6,378 سے بڑھ کر 16,529 ہوگئی ہیں۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت عملی طور پر 1.0546 بمقابلہ 1.0545 پر موجود ہے

This image is no longer relevant

تکنیکی انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریجز
یورو / یو ایس ڈی 30 اور 50 پریڈ موونگ ایوریج کے قریب تجارت کررہا ہے - جس سے مُراد یہ ہے کہ بُلز اور بئیرز مارکیٹ کو قابو میں لانے کے لئے کشمکش میں ہیں


نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
تنزلی کی صورت میں انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.0452 کے گرد سپورٹ کا کام کرے گی
تکنیکی انڈیکیٹرز کی وضاحت
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر دو موونگ ایوریجز کے درمیان ربط کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ موونگ ایوریج کنورجینس/ ڈائیورجینس کا تناسب ہے۔
ایم اے سی ڈی کا حساب 12-مدت کے ای ایم اے سے 26-پیریڈ ایکسپونیشل موونگ ایوریج (ای ایم اے) کو مہناء کر کے کیا جاتا ہے۔ ایم اے سی ڈی کے 9 روزہ ای ایم اے جسے "سگنل لائن" کہا جاتا ہے۔
بولینجر بینڈز ایک مومینٹم انڈیکیٹر ہے۔ بالائی اور زیریں بینڈز عام طور پر 20 دن کی سادہ موونگ ایوریج سے 2 معیاری ڈیوایشنز +/- ہوتے ہیں۔
غیر تجارتی تاجر - قیاس آرائیاں کرنے والے جیسے ریٹیل تاجر، ہیج فنڈز، اور بڑے ادارے جو فیوچرز مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور کچھ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
غیر تجارتی لانگ پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی کُل کُھلی لانگ پوزیشنز کو ظاہر کرتی ہیں۔
غیر تجارتی مختصر پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی کل مختصر کُھلی پوزیشن کو ظاہر کرتی ہیں۔
مجموعی طور پر غیر تجارتی نقد پوزیشن کا توازن غیر تجارتی تاجروں کی مختصر اور طویل پوزیشنوں کے درمیان فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback